مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری،مزید 3 کشمیری شہید

0

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن مسلسل 180 ویں روز بھی جاری ہے،مسلم اکثریتی علاقوں سمیت پوری وادی میں چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے۔ جس کے باعث خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔
وادی میں موبائل اورانٹرنیٹ سروسزمسلسل معطل ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب،کاروباری مراکز اور دفاتر بند جبکہ تعلیمی ادارے طلباء اورعملے سے خالی ہیں۔ دوسری جانب گھروں میں محصور کشمیریوں کو خوراک کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت کی طرف سے کشمیر دشمن اقدامات کے خلاف وادی کشمیر کے عوام نے اس سنگین صورتحال میں بھی بطور احتجاج سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے۔ مظالم اور قید و بند کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ آزادی کی للکار کے ساتھ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی موجودہ المناک صورتحال پر عالمی سطح پرسخت تنقید کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: