مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری،مزید 5 کشمیری شہید

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھرنام نہاد آپریشن کی آڑمیں4 کشمیریوں کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی جلا دیا۔
واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج تاحال جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ،جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔ دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع دادو کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے حالات کشیدہ ہو گئے اور بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.