مقبوضہ کشمیر میں بوم بوم آفریدی کی دھوم

نہتے کشمیریوں پرڈھائےجانے والے مظالم سے بھارتی فوج کامکروہ چہرہ پوری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوچکا ہے،بھارتی فوج نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو چھپانے اور تاثر بہتر بنانے کیلئے معروف کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجا لیکن ان کا یہ اقدام بھی الٹا پڑ گیا
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی یونیفارم میں ملبوس دھونی کومقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا آمد پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب مقامی کشمیریوں نے انہیں دیکھتے ہی ’’بوم بوم آفریدی‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیئےبھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو کچھ عرصے قبل کی ہے۔ مہندراسنگھ دھونی بھارتی آرمی میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل ہیں، ماضی میں بھی بھارتی فوج کی ایسی ہی کوشش ناکام ہوچکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.