مقبوضہ کشمیر بنا درد کی تصویر!

0

مقبوضہ کشمیرمیں بدترین کرفیو اورلاک ڈاؤن کا183 واں روز بھی کشمیریوں کیلئے عذاب میں گزر رہا،، قید و بند نےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔سکول، کالجز، دفاتر اور تجارتی مراکز بھی بند ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی تاحال معطل ہے۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے۔ بچے بھوک سے دم توڑنے لگے۔ ادھر برف باری نے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور قابض فورسز گھر گھر چھاپے مارکر بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔5 اگست سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج خواتین سمیت درجنوں کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ قابض،ظالم فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے،سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر ہٹ دھرمی سے تا حال عمل پیرا ہے80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔بہادر کشمیریوں کی بڑی تعداد تمام تر پابندیوں کے باوجود آئے روز اپنے حقوق کے لیے قابض فوج کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔۔ تاہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی تا حال برقرار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: