مقبوضہ کشمیرمیں199ویں روز سےظلم وبربریت کا بازارگرم

0

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،ظلم وبربریت کا سلسلہ 199ویں روز سے جاری ہے،،،چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔قابض فوج خواتین کی عصمت دری، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ،ضلع پلوامہ میں قابض فورسزنے مزید تین کمشریوں کو شہید کردیا
دوسری جانب لوگ سات ماہ سے گھروں میں محصور ہیں۔ وادی میں پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز تا حال معطل ہیں۔ کاروباری بند ،سکول اور سرکاری دفاتر طلباءاور عملے سے خالی ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔
پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کیا تھا جس کے بعد مودی سرکار کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم بھارت ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: