مقبوضہ کشمیرمیں صدارتی راج نافذ کرنےکا اعلان

مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں پربھارتی مظالم جاری ہیں،عالمی تنقید پر بھی بھارت کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔مظالم بند کرنے کے بجائے قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی حکومت نے گورنر کی صدارتی راج لگانے کی سفارشات منظور کرلیں،مقبوضہ کشمیر میں نافذ گورنر راج کی مدت آج ختم ہورہی ہے،تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہےکہ مقبوضہ وادی میں صدارتی راج کا نفاذ کل سے ہوگا اورانتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں یہ صدارتی راج 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.