مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کا194واں روز

0

قابض بھارتی فوج نےجنت نظیر وادی کو درد کی تصویر بنا ڈالا۔مقبوضہ وادی میں مودی کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 194 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان،دکانیں،کاروبار،تعلیمی مراکز بند ہیں،وادی میں موبائل فون،انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات بھی تاحال معطل ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اوروادی میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔
دوسری جانب بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا گیا اور مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا نے کشمیریوں کی زندگی مزید اجیرن بنا دی تاہم بد ترین ظلم و جبر کے باوجود مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہے
ادھرکشمیری نوجوانوں اورحریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے حق بات کہنے پر اپنے دوستوں کو بھی نہ بخشا اور ماضی میں انڈیا کے گُن گانےوالے فاروق عبداللہ،عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت متعدد بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی پابند سلاسل کررکھا ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: