مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کے204روز

0

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،ظلم وبربریت کا سلسلہ 204روز سے جاری ہے،، کشمیری کھلی فضا میں سانس لینے کو ترس گئے، وادی میں پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز تا حال معطل ہیں۔ کاروباری بند ،سکول اور سرکاری دفاتر طلباءاور عملے سے خالی ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔
دوسری جانب چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔سری نگرمیں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خواتین کی عصمت دری اور بچوں ،بوڑھوں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔تاہم با ہمت کشمیری حق خودارادیت کی اس لڑائی میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کیا تھا جس کے بعد مودی سرکار کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم بھارت ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: