مقبوضہ وادی:17ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری

بھارتی فوج کی جانب سے بارہ مولا اور پلواما میں گزشتہ روز سے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں بھارتی فوج کےراشٹریہ رائفلز،سنٹرل ریزرو فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں،،، بارہ مولا میں آج قابض فورسز کی جانب سے سرچ آٌپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ۔بے قصور نوجوانوں کی شہادت کے بعد بہادر کشمیری نوجوان کرفیو کی پابندی کو پاؤں تلے روندتے ہوئےسڑکوں پرنکل آئےاور ظالمانہ کارروائی کےخلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل نوجوانوں نے قابض فوج پرپتھراؤ کیا جبکہ بھارتی فورسزکی جانب سے پیلٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے 8 کشمیری زخمی ہوگئے۔مقبوضہ وادی میں گزشتہ 17 روز سے موبائل، انٹرنیٹ، لینڈ لائن اور ٹی وی نشریات بند ہیں جبکہ کرفیو کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز کو تالے لگے ہیں جس سےگھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں اور بیماروں کیلئے ادویات کا حصول بھی ناممکن ہوچکاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.