مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا 226 واں روز

0

مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سےمتاثرہ ہونے کے شبے میں دو ہزار سےزائد افراد قرنطینہ منتقل کر دیے گئے،،، ۔ 1829 افراد کو گھروں میں ہی جبکہ 29 افراد کوہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ صرف دو افراد وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں ،، 12 مریضوں کے ٹیسٹوں کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے ،، سنگین صورتحال کے باوجود قابض فوج نے پابندیوں میں نرمی نہ کی گئی،لاک ڈاون کے باعث کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافئ کا خدشہ ہے۔
مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کو 226 روز ہو گئے،، وادی میں سکول،کالج اورکاروباری مراکز بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی تاحال بحال نہ ہو سکی،،کشمیریوں کو خواراک ، اشیا صروریہ اور ادویات کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مقبوضہ وادی میں ظلم وستم اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے،،نہتے کشمیریوں کو گرفتار کر کہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ،،جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد جیلوں میں قید ہیں،،5 اگست سے اب تک متعدد نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے،، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے4نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،،شہدا کوآہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: