معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا

0

گذشتہ برس اگست میں پہلے ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد انگلش آل راؤنڈر معین علی نے طویل فارمیٹ سے غیرمعینہ مدت کیلیے وقفہ لے لیا تھا۔
اس دوران وہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہیں کھیل پائے تاہم پروٹیز سے ہی محدود اوورز کے میچز کیلیے وہ انگلش ٹیم کوجوائن کرچکے ہیں۔
معین علی کا کہنا ہےکہ اب وہ دوبارہ سے طویل فارمیٹ میں ٹیم کی نمائندگی کیلیے تیاراوراس سلسلے میں وہ ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ اور ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ سے بات کریں گے۔
انگلش آل راؤنڈر کا پاکستان سپرلیگ ٹیم ملتان سلطان کے ساتھ معاہدہ ہے اور پاکستان سپر لیگ فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلا جائے گا لیکن دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم مارچ کےپہلے ہفتے سےسری لنکا کا دورہ کررہی ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: