معروف گلوکاراحمدرشدی کی85ویں سالگرہ

احمد رشدی ایک ایسے گلوکار جن کے نام کے بغیرلالی ووڈ کی تاریخ ادھوری ہے،،،عظیم گلوکار24اپریل 1934 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئےاور وہیں سے گلوکاری کی ابتدائی تعلیم حاصل کی،،،احمد رشدی 1954 میں پاکستان منتقل ہوئے،ریڈیو پاکستان کیلئےان کا گایا ہوا گانا بندرروڈ سے کماری بےحد مقبول ہوا،،،جس کے بعد ان کیلئے پاکستان فلم انڈسٹری کےدروازے کھل گئے
مایا ناز گلوکار نے 50سے 80 ءکی دہائی تک ملکی انڈسٹری پر خوب راج کیااورگیت کی صورت میں ایک سے بڑھ کر ایک شاندار شاہکاردیا،،،فلم ارمان کا گانا کوکوکورینا نے احمد رشدی کو شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا ،،،کئی زبانوں میں گلوکاری کرنے والے اور ہر موڈ کا گانا شاندار طریقے سے گانے والے احمد رشدی جنوبی ایشیا کے ورسٹائل گلوکار مانے جاتے تھے،،،احمدرشدی 11اپریل 1983 کو48 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے،،،،ان کے لازوال گیت انہیں مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: