معاون خصوصی کی تنقید کرنے والوں پر تنقید

0

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جب کہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شاملِ ہے
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزہراعظم عمران خان نے مستحق افراد، مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا۔ پنجاب نے اگلے محاذ پر ڈٹے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12000 روپے فی کس امداد دی۔ 144 ارب روپے غریبوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ 9 اپریل سے لے کر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے ” پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں”۔ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ عمران خان کرونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔ بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: