معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے اپوزیشن پر وار

0
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا خون چوسنے اور غریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں۔ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف صاحب کو چاہیے وہاں رابطہ کریں۔
فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں عوام کے لئے نہیں اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے قوم کو غربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! یہ آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: