مشیرخزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات میں کمی

تبدیلی سرکار کا کابینہ میں ایک اور یو ٹرن، کپتان نےاپنے سب سے اہم کھلاڑی کے پر کتر دیے، حماد اظہر کی ترقی حفیظ شیخ کومہنگی پڑ گئی، وزیراعظم نے مشیر خزانہ کے اختیارات کم کر دئیے اور حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیکر وفاقی وزیر حماد اظہر کو سونپ دیا۔ حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز حماد اظہر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.