مشکل گھڑی میں بھی اپوزیشن کا منفی کردار، وزیراعلیٰ پنجاب

0

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کرونا سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اوراس غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں اور تحریک انصاف کی پوری قیادت مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا گیا اور پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا یہ سب سے بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت اب تک لاکھوں خاندانوں کو انتہائی شفاف اندازسے مالی امداد دی جا چکی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا اور ان حالات میں حزب اختلاف کی جماعتیں زبانی جمع خرچ کررہی ہیں،انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن مشکل گھڑی میں منفی کردار ادا کرنے باز نہیں آرہی اور عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: