مشکل حالات میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

0

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کر دی ۔افغانستان سے ٹرکوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔
افغان عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چمن سپن بولدک سرحد کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہے،بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے 2 مارچ کو پاک افغان سرحد چمن کو عارضی طور پر بند کردیا تھا جس کے باعث دو طرفہ آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: