!!!مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج بھیجناتاریخ کا بدترین فیصلہ قرار

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا،امریکا نے مشرق وسطیٰ میں آٹھ ٹریلین ڈالرز خرچ کیے، ہزاروں امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے،دوسری طرف کے بھی لاکھوں لوگ مارے گئے۔ اب ان مضحکہ خیز جنگوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا شام سے اپنے 50 فوجی اہلکاروں کو نکال لیا ہے،یورپ نے جن داعش جنگجوؤں کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے،توترکی ان پر قابو پائے، ہم اب اپنے عظیم فوجیوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس لارہے ہیں، ہماری توجہ بڑے مناظر پر ہے،امریکا پہلے سے کہیں زیادہ عظیم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.