مشرقِ وسطیٰ معاملے پرسربراہی اجلاس فروری میں ہوگا،مائیک پومپیو

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مائیک پومپیو کا کہنا تھاکہ 13 اور 14فروری کو پولینڈ میں منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں تمام تر توجہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور خطے میں آزادی و امن پر مرکوز ہو گی جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ علاقائی عدم استحکام میں ایران کا کوئی کردار نہ ہو
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں دہشت گردی، انتہا پسندی، سمندری نگرانی، مختلف ممالک کے نمائندہ گروپوں سے جنم لینے والے خطرات اور سکیورٹی جیسے موضوعات پر بھی بات ہوگی تاکہ ان مسائل کا کوئی دیرپا حل تلاش کیا جاسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.