مشرف کیخلاف سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ پرویزمشرف کے وکیل نے 65 صفحات پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کا ٹرائل آئین اور ضابطہ فوجداری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ خصوصی عدالت نےگزشتہ سال 7 دسمبر کو پرویز مشرف کو موت کی سزا سنائی تھی جبکہ اس کا تفصیلی فیصلہ 17 دسمبر کو جاری کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.