مشرف پرلٹکتی آرٹیکل6کی تلوارکارُخ نوازشریف،چودھری نثارکی جانب

0

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کی جانب سے خصوصی عدالت کی تقرری کو غیرقانونی قراردے دیا گیا ہے اورفاضل عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے ثابت ہوا کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی سراسر بدنیتی پر مبنی تھی ۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق وزیرداخلہ چودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور حکومت کو نوازشریف کو واپس وطن لاکر ان کی سزا مکمل کرانے کاحکم دیاجائے۔ درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف بھی غیرآئینی اقدامات پر سخت فیصلہ دیا جائے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: