مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے منارہی ہے

گڈفرائیڈے کے تہوار کے موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا،،،مسیحی عقائد
کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کو گڈ فرائیڈے کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے،اسی لئے اس روز مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ مسیحی برادری کے اس مذہبی تہوار کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے اورمسیحی عبادت گاہوں کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہےمسیحی برادری اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائے گی،،،،ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.