مسلم لیگ ن نیب کےرویے پر نالاں،شدیداحتجاج

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کےرویے پر مذمت اورشدیداحتجاج کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی ضمانتوں پر نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے جبکہ ان کی گرفتاری سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمام ثبوت پاس ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ جب ثبوت پیش کرنے کا وقت آیا تو وہ عدالتوں سے مفرور ہےجبکہ نیب کےوکیل کے پیش نہ ہونے سے ثابت ہوگیا کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔
مریم اورنگزیب نے وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کےحسد، انتقام، حکم اور انا کی تسکین کے لیے نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہی اور قومی احتساب بیورو کے وکلاء کا عدالت میں پیش نہ ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اورملک کی خدمت کرنے والے بے گُناہوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے،سیاسی مخالفین کے ساتھ روا رکھا جانے والا یہ رویہ کسی طوردرست نہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: