مسافر طیارہ غیردانستہ طور پر نشانہ بنا

0
ایرانی حکام نے اس واقعے پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو فوج کی جانب سے مارگرانا انسانی غلطی تھی،،،ایرانی فوجی حکام کاکہنا ہےکہ امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی صورتحال کے پیش نظر فوج انتہائی الرٹ تھی اور ان حالات میں ایک طیارے کو پاسداران انقلاب کے حساس عسکری سینٹر کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا تو اسے دشمن کا طیارہ سمجھ کرغلطی سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس واقعہ کےذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پراپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ایران کی مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق یہ یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کی تباہی کا واقعہ غلطی سے پیش آیا ،،،واقعہ پر ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے طیارے کو مار گرانے کے واقعے پر مزید کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سسٹم کو مزید جدید کیا جائے گا۔گزشتہ روز طیارے پر مبینہ میزائل حملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رات کے وقت مسافر طیارے کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور فضا میں شعلے بلند ہوئے۔اس واقعہ میں جہاز کے عملے سمیت 176 افراد مارے گئے تھے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: