مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان غائب

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ 2012 سے 2016 کے دوران پانچ سالوں میں قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوا لیکن مسافروں کا سامان کون چوری کررہا ہے،یہ معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔۔ 2012 سے 2013 کے دوران ملتان اور بہاولپور ائیرپورٹس پر 39 لاکھ 75ہزار کا سامان غائب ہوا، 2014 سے 2015 کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر 24 لاکھ 23 ہزار کا سامان غائب ہوا ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مسافروں کا سامان انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث مسلسل غائب ہوتا رہا، انتظامیہ کو 2017 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی جواب نہ ملا۔ قوانین کے مطابق سامان غائب ہونے پر متعلقہ ڈیوٹی افسران ذمہ دار ہوتے ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.