مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک بار زیرغور آئےگا

0
کشمیر کی تازہ صورتحال پرغور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا،اجلاس نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجےہوگا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کا فوجی مبصرین پر مشتمل گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کرے گا اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ چار ماہ کے مختصر عرصے میں دوسری بار سلامتی کونسل میں کشمیرکے مسئلے پربات ہو گی،اس سے قبل گزشتہ برس اگست میں کشمیر پر اجلاس ہوا تھا۔
کشمیرکی صورتحال پرچین نے سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے میں کلیدی کرداراداکیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطے میں کشیدگی کم کرانے کیلئے ایران ،سعودی عرب اور عمان کے دورے پر ہیں جہاں سے وہ نیویارک روانہ ہوگئے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: