مریم نواز کی رہائی مزید ایک دن تاخیرکا شکار

0

رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ سے لیگی وکلا نے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ مریم نواز کی ضمانت سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے رجسٹرار سے درخواست کی کہ ضمانتی مچلکے وصول کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی عدالتوں کا وقت دوپہر تین بجے تک ہے، اب مریم نواز کے ضمانتی مچلکے کل ہی جمع ہوں گے۔ احتساب عدالتوں کے تمام ججز جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے اور پاسپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: