مریم نواز کیخلاف نیب کی درخواست مسترد ہونےکاتحریری حکمنامہ جاری

احتساب عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، جب تک اپیل عدالت میں زیرسماعت ہے سیکشن 30 کی کارروائی نہیں ہوسکتی، ریفرنس میں مریم نوازکی اپیل کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ممکن ہے۔جج محمد بشیرکے تحریر کردہ 3صفحات پرمشتمل فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نے ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آنے کے 30 روز میں درخواست دائر نہیں کی،موجودہ حالات میں نیب کی درخواست ناقابل سماعت ہےاس لئے مسترد کی جاتی ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت کے معزز جج محمد بشیر نے کی تھی۔احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف نیب کی جانب سے دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ریفرنس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.