مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ

0

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سےایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اےخان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل مریم نواز نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔ نئی درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہےجس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔
مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ میں نواز شریف کی انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: