مریض کی آخری خواہش پوری کرنے والی ایمبولینس

قریب المرگ مریض خاتون نے ایمبولینس کے طبی عملےسےخواہش کی کہ مجھے مرنے سے قبل پوتوں کے پاس لے جائیں یا اس جگہ لے جائیں میری شادی ہوئی تھی یا پھر مجھے ساحل سمندر پر لے جائیں۔ ایمبولینس عملہ نے خاتون کے پاس وقت ہونے کی بنا پر اسے ساحل سمندر لے گیااوران کی خواہش پوری کر دی۔اس عمل سےمتاثرہوکرکوئنزلینڈ کی حکومت نے ایمبولینس کو یہ اختیار دیدیا ہے کہ وہ قریب المرگ مریضوں کو ان کےبچوں، پالتو جانوروں، آرٹ گیلری یا میوزیم لے جاسکتی ہیں۔ایمبولینس وش کوئنزلینڈ پروگرام میں تربیت یافتہ رضاکار اور ضروری آلات سے لیس ایمبولینس شریک ہوں گی۔ جس کے باعث یہ ایمبولینس مریضوں کو آسانی اور آرام کے ساتھ مطلوبہ مقام تک لے جاسکیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.