مری:سیاح خاتون سے بدتمیزی کرنیوالا مرکزی ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

مری انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاح خاتون سے بدتمیزی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے 6 ساتھی بھی پولیس کی حراست میں ہیں

مری میں سیر کے لیے آنے والوں کو آئندہ ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے راولپنڈی کی انتظامیہ نے سربھی جوڑ لئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مری میں سپیشل ٹورسٹ پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے گی، مری کے تمام ہجوم والے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
31 دسمبر تک تمام ہوٹل گائیڈ اپنی رجسٹریشن کروائیں گے، ہوٹل گائیڈ خاص یونیفارم، نیم بیج اور کارڈ کے بغیر کام نہیں کر سکیں گے۔ ہوٹل ایجنٹس مال روڈ، جی پی او چوک اور دیگر راستوں پر کسی گاڑی کو روکنے کے مجاز نہیں ہوں گے، مری میں ہوٹل گائیڈ کے خلاف دفعہ 144 بدستور نافذ رہے گی۔

سیاحوں کی سہولت کے لئے مال روڈ پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے، مری میں ڈولفن فورس بھی بدستور تعینات رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.