مرید عباس قتل کیس:تفتیشی افسرپرقاتلانہ حملہ

کراچی میں بریگیڈ تھانے کی حدود میں کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر غوث عالم شدید زخمی ہوگئے اور انہیں شدید تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹرغوث عالم انویسٹی گیشن ساؤتھ زون میں تعینات ہیں۔ آج صبح ان کی گاڑی ایک اشارے پر رکی تو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ان پر حملہ کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے سر پر ایک ہی گولی چلائی جو سب انسپکٹرغوث عالم کے جبڑے پر لگی جبکہ فائرنگ کے بعد ان کی گاڑی آگے جا کر رکشے سے جا ٹکرائی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر غوث عالم ہائی پروفائل کیس میں مصروف تفتیش تھے اور انہوں نےٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس کے انتہائی مطلوب ملزم عادل زمان کو گرفتار کیا اور 3 گھنٹے پہلے ہی اسےتھانے منتقل کیا تھا ۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر غوث عالم مرید عباس سمیت دیگر انتہائی اہم مقدمات پر کام کر رہے تھے جبکہ کراچی آپریشن میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.