مختصر سی زندگی اور چھوٹی سی عمرمیں بڑے کارنامے

0

2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والی ارفع کریم نے اپنی قابلیت سے 9 سال کی عُمر میں کم عُمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن ڈویلپر کا سرٹیفیکٹ حاصل کرکے آئی ٹی کی دُنیا میں ایسا تہلکہ مچایا کہ ناصرف پاکستان بلکہ امریکا و یورپ میں بھی اس کے چرچے ہونے لگے۔
بل گیٹس کی دعوت پر جب وہ امریکا میں مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹر گئیں تو کمپیوٹر کے متعلق ان کے کئی پچیدہ سوالات نے بل گیٹس کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
ارفع کریم اپنے نام کی طرح بُلند رتبے والی نکلی اور چمکدار آنکھوں والی گڑیا نے دس سال کی عُمر میں فلائنگ کلب سے جہاز اڑانے کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔ ارفع کریم رندھاوا کو حسن کارکردگی پر ناصرف صدارتی ایواڈ دیا گیا بلکہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل سمیت سلام پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
22 دسمبر 2011 کو بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد وہ کومے میں چلی گئیں اور 26 روز بعد 14جنوری 2012 کو خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: