محکمہ تعلیم سندھ نے چودہ ہزار سے زائد اساتذہ کو ریگیولرائز کردیا

Sindh Govt Regularized 14000 Teachers

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں سندھ کے ساڑھے چودہ ہزار اساتذہ کو ریگیولرائز کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے،،، سیکرٹری سکول نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمے کو سندھ بھر سے 2012 میں این ٹی ایس پاس کرنے والے پی ایس ٹی، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی کل 14 ہزار 6 سو 82 اساتذہ کا ریکارڈ موصول ہوا جن کے کاغذات کی مکمل چھان بین کے بعد 11 ہزار 7 سو 80 اساتذہ کے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں حیدرآباد ریجن کے 2650، کراچی کے 1341، لاڑکانہ کے 2327، میرپورخاص کے 2052، شہید بینظیرآباد کے 1464 اور سکھر ریجن کے 1946 اساتذہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2902 اساتذہ کا ریکارڈ نامکمل پایا گیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سردار شاہ نے نامکمل رکارڈ بھیجنے پر مختلف اضلاع کے ڈائریکٹرز پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں تمام مطلوبہ ڈیٹا دو دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.