محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ،رپورٹ چند روز میں آئے گی

0

قومی کرکٹر محمد حفیظ کےبولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور یورنیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں قائم بائیومکینک لیب میں ہوا۔ جو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اس لیب میں یہ پہلا آفیشل ٹیسٹ ہے۔ محمد حفیظ کی رپورٹ آئندہ14روز میں متوقع ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ بولنگ ایکشن کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔جس کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں بولنگ نہیں کر سکیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: