محمدعامر بھارت کیخلاف میچ میں زبردست پرفارمنس دکھانے کیلئے پرعزم

آسٹریلیا کیخلاف ورلڈکپ میچ میں شاندارکم بیک کرنے والے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامرنے سپورٹ کرنے پر پوری دنیا میں موجود شائقین سے اظہارتشکر کیاہے۔سوشل میڈیا پر محمد عامرنے لکھا کہ شائقین کی دعائیں اور ان کا سپورٹ کرنا ہمارے جذبے کے لئے ایندھن کی طرح ہے جو اس کو مزید بڑھا دیتا ہے۔پاک بھارت میچ سے متعلق محمد عامر کا کہنا تھا کہ ہم گراؤنڈ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے،نتیجہ جو بھی ہو شائقین پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنا نہ چھوڑیں۔یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 30 رنز کے عیوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔انہوں نے اپنےون ڈےکیریئرمیں پہلی بار پانچ وکٹیں لی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.