متحدہ عرب امارات کی کامیاب جوان پروگرام کیلئےبڑی آفر

0

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے حکومت پاکستان کو کامیاب جوان پروگرام میں تعاون کی غرض سے بڑی پیشکش کردی۔ یو اے ای کے سفیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے، پاکستان سے مل کر نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے، جس کے لیے عملی اقدامات کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔
یو اے ای کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرم شروع کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو متحدہ عرب امارات بھیجنے پر اتفاق کیا ہےاس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نوجوانوں کو دبئی ایکسپو 2020ء میں بھی شراکت دار بنانے کی پیشکش کر دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: