مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ایک اور پیش رفت

مبینہ ویڈیو سکینڈل میں نامزد جج احتساب کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، سپریم کورٹ میں ویڈیو سکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا لیکن اس سے قبل بھی ارشد ملک کو کوئی اچھی خبر نہ مل سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ واپس بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی ہدایت پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کرلیا،جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، نوٹی فکیشن کے مطابق ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائیکورٹ کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.