مانچسٹر:پاک بھارت ٹیموں کےساتھ فین بھی ٹکرائیں گے

ورلڈکپ 2019ء میں پاک بھارت میچ کابخارسرچڑھ کربول رہاہے،میگاایونٹ کےسب سےبڑے اورٹاکرے کولے کر دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ پاکستان اوربھارت کےمعروف فینزجہاں اپنی ٹیموں کوسپورٹ کررہے ہیں وہیں انہوں نے دونوں ممالک کےعوام اورسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سے اپیل کی ہےکہ وہ میچ کوصرف کھیل کےطورپرلیں اورکوئی غلط یادل دکھانے والی بات نہ کریں
معروف پاکستانی فین چاچا کرکٹ کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہت بڑا مقابلہ ہوگا، انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی، ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ تاریخ بدلے گی،2017ء کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم دباؤ میں ہوگی، پاکستان کے پاس موقع ہے کہ میچ جیت کراگلاپچھلاسب حساب چکتاکردے، انہوں نےدونوں ممالک کےفینز سےرانگ ٹاک نہ کرنے کی اپیل بھی کی
ادھربھارت کےمعرف فین سدھیر نے کہا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو یہ میچ بھارتی ٹیم جیتے گی، لیکن ساتھ ہی ساتھ سدھیر کا کہنا تھا کہ جو بہتر کھیلے گا وہی جیتے گا۔بھارتی فین نےبھی دونوں ممالک کےعوام سے شانت رہنے کی اپیل کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.