ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کیلئےلکسمبرگ حکومت کا احسن اقدام

Environmental Issues

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیکسمبرگ کے وزیراعظم ژاویر بیٹل نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، اور اس موقع پر اتحادی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس یعنی 2019 کی گرمیوں تک ملک میں ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا۔ آئندہ سال موسم ِ گرما سے ٹرین، بسوں اور ٹرامز میں شہری بغیر کرائے کے سفر کرسکیں گے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے اژدھام سے جان چھڑا کر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا ہے۔ لیکسمبرگ آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا ملک ہے لیکن اس کا شمار یورپی یونین کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے، یہاں ہر ایک ہزار اشخاص میں سے 662 افراد کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے اور ایندھن کے استعمال سے ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے جب کہ قریباً 2 لاکھ افراد پڑوسی ممالک، فرانس، جرمنی، بیلجیم وغیرہ سے روزانہ لیکسمبرگ میں ملازمت کے غرض سے داخل ہوتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.