لیاقت قائم خانی کی مشکلات میں اضافہ

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ،،،سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے، لیاقت قائم خانی کے ذرائع آمدن، قیمتی گاڑیوں، درجنوں پلاٹس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، بنگلے، بے نامی جائیدادیں، قیمتی تحائف سے متعلق بھی نیب نے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔
سابق ڈی پارکس لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیاقت قائم خانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا۔
نیب نے لیاقت قائمخانی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی۔ لیاقت قائم خانی باغ ابن قاسم کیس میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔ ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری بھی لی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.