لگتا ہے کے پی حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں،چیف الیکشن کمشنر

0

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ کے پی حکومت ایکٹ کی شقیں نافذ نہیں کر سکی، الیکشن کیسے ہوں گے، حلقہ بندیوں کے رولز ہی نہیں بن سکے، رولز تو بنالیں تاکہ کمیشن جائزہ لے سکے۔
چیف الیکشن کمشنر جلال سکندر سلطان نے کہا کہ معاملات ایسے نہیں چلنے دیں گے، ایسے ہی چلتا رہا تو صوبائی حکومت کیخلاف سخت حکم جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: