لندن کے مہنگے علاقوں میں علیم خان کے 4 اپارٹمنٹس کا انکشاف

نیب کی زیرحراست پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے لندن کے مہنگے علاقوں میں 4 اپارٹمنٹس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب لاہور نے6 فروری کو علیم خان کو آف شور کمپنی سکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔ جس کیلئے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہیں اگلے روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں9 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ نیب کے مطابق علیم خان کو پاناما سکینڈل تحقیقات میں پیش رفت کے تحت آف شور کمپنی، آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ نیب کے مطابق علیم خان نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری اور رکن اسمبلی ہونے کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق علیم خان کی جانب سے ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل بھی کیا گیا جبکہ وہ پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی نہ دے سکے، جس کے پیش نظر انہیں گرفتار کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.