لندن میں شریف برادران کے درمیان اہم بیٹھک

0

صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا،اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کیلئے ن لیگ کی کمیٹیاں بنانے پر اتفاق ہوا۔
ن لیگ نے معاشی صورتحال پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کرلیا۔ نواز شریف نے مہنگائی سے پریشان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے رابطے کرکے انہیں اہم ٹاسک سونپ دیئے۔
شہباز شریف کی ہدایت پر ن لیگی وفد جلد پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرے گا اور انہیں حکومت کےخلاف احتجاج پر ساتھ دینے کیلئے راضی کرے گا۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر غریب عوام کیلئے آواز اٹھانے کا کہا ہے،،نواز شریف کی طبیعت خراب ہے ان کی اینجو گرافی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، عدالت نے اجازت دی تو مریم نواز آپریشن کے وقت نواز شریف کے ساتھ ہوں گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: