لندن:گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرون کا ڈراپ سین

برطانوی پولیس نے کراولی کےعلاقے میں چھاپے مارے اور54 برس کے پال اور اسکی 47 برس کی اہلیہ ایلین کو گزشتہ شب گرفتار کرلیا تھا، ڈرون اڑانے والا برطانیہ کا سابق فوجی پال گائیٹ گیٹ وک ایئرپورٹ سے 3 کلومیٹر دور رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ایئر پرٹ کے قریب مشکوک ڈرون کی پرواز کے سبب سیکیورٹی کی خاطر گیٹ وک ائیرپورٹ کو 3 روز تک مختلف اوقات میں بند رکھا گیا تھا۔ اس مسئلے کے سبب ایک ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات گزارنے کے لیے مختلف مقامات جانیوالے ایک لاکھ 40 ہزار مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.