لاہور ہائیکورٹ بینچ کا قیام

0

سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کےقیام کے لیے وکلاء کی ہڑتال اڑتیسویں روزمیں داخل ہوگئی ،ہڑتال کی وجہ سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بھی کام ٹھپ ہو گیا ۔عدالتوں کی تالہ بندی کی وجہ سےملزمان کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ۔ ضلع کچہری کے باہر وکلاء کا احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ضلع کچہری کے اطراف میں خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے وکیلوں کی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ پبلک پراسیکیوشن اور تحصیل دفاتر کی تالا بندی کے باعث ہزاروں مقدمات مسلسل التوا کا شکارہیں جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: