لاہور سے 2 اہم شخصیات اغوا،مقدمات درج

0

لاہور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ہائی سیکیورٹی کے باوجود جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آئی۔ دو اہم شخصیات کے اغوا نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہباز احمد کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں تھانہ نصیرآباد میں درج کرلیا گیا۔ شہباز احمد کے بھائی سجاد احمد کا کہنا ہے کہ میرے بھائی دفتر سے لاپتا ہوئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ رات سے ایس ایس پی مفخر عدیل بھی جوہر ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا ہیں، اہلخانہ نے ایس ایس پی کی گمشدگی پر اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کا موبائل گزشتہ رات سے بند ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی گزشتہ رات سرکاری گاڑی پر گھر سے نکلے تھے، ان کے اہلخانہ نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے لاپتا ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: