لاہور انتظامیہ ان ایکشن۔۔

جوہر ٹاؤن ایکسپو سینٹر کے علاقے میں کھوکھرپیلس کےبالمقابل سینکڑوں کنال اراضی پر بنائی جانے والی جھگیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔جوہرٹاؤن کے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹربلاک میں واقع اس جگہ کا رقبہ تقریبا ایک ہزار کنال ہے جہاں پر جھگیوں کے علاوہ غیر قانونی کچے پکے مکانات بھی تعمیر ہیں۔جھگیوں والوں کا کہنا تھا کہ وہ بااثر افراد کو اس جگہ کا کرایہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔۔حکومتی اعداد وشمار کے مطابق اب تک قبضہ مافیا کے چنگل سے اربوں مالیت کی زمین واہ گزار کرائی جاچکی ہے۔۔۔۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.