لاہورمیں کرونا کےمریضوں میں بتدریج کمی،، 7 ہسپتال مریضوں سےخالی ہوگئے

0

لاہور کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں 113 جبکہ نجی میں صرف 40 مریض زیرعلاج ہیں،صوبائی دارالحکومت میں 23 مریض وینٹی لیٹرز جبکہ 44 مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 458 اور نجی میں 345 مریض جاں بحق ہوئے۔
میوہسپتال میں 20، پی کے ایل آئی میں 4، سروسزہسپتال میں 16، جناح ہسپتال میں 4، جنرل ہسپتال میں صرف 14 مریض زیرعلاج ہیں،گنگا رام، کوٹ خواجہ سعید، سید مٹھا، چلڈرن ہسپتال اورسوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے،پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی،کرونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: