لاہور:فیکٹری میں سلنڈر پھٹنےسےآگ لگ گئی،11 جاں بحق

0

افسوسناک واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں شاہدرہ کے نواحی علاقے امامیہ کالونی کی پرفیوم بنانے والی فیکٹری کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ہرجانب آگ پھیل گئی اور فیکٹری کی چھت منہدم ہوگئی جس سے 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
مرنے والوں میں فیکٹری مالک عابد کے علاوہ ایک خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت 55 سالہ رشیداں بی بی،چھ سالہ اریبہ اور نو سالہ موسیٰ کےنام سےہوئی ہے ۔
واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو عملے نے موقع پر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں اور کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیوعملے کے مطابق ہلاکتیں چھت گرنےکے باعث ہوئیں۔
ادھراہل علاقہ پرفیوم فیکٹری سے لاعلم نکلے،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں تھا کہ اس فیکٹری میں کپڑا تیار ہوتا ہے۔ فیکٹری میں پرفیوم بننےاورکیمیکل کی موجودگی کاعلم واقعےکے بعد ہوا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: